ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیرملک تیمورمسعوداکبرنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تا زہ ترین ہدایات اورسیاسی فیصلوںکی روشنی میںعو ا م رابطہ مہم میںتیزی پیداکردی ہے،حلقہ نمبر6واہ کنٹونمنٹ بورڈکے سابقہ آزادامیدوار راج محمد، جنہوںنے گذشتہ الیکشن میںاپنے حلقہ سے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے تھے کیساتھ ملک تیمو رمسعودا کبر کے کامیاب رابطے رنگ لے آئے اور را ج محمدنے ا پنے خاندان برادری اورگروپ دھڑے کے تمام دو ستوںسمیت ملک تیمورمسعودکے ساتھ سیا سی رفا قت اختیارکرنے کااعلان کردیا،اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میںسابق وائس پریذیڈنٹ حاجی امجدکشمیری،سمیع اللہ بٹ،سردارشانی شاہ، صا برعلی ، بھی موجودتھے،راج محمدنے کہاکہ تیمو رمسعو دکیساتھ سیاسی رفاقت اختیارکرنے کافیصلہ میںنے اپنے گروپ دھڑے کے ساتھیوںسے مشاورت کے بعدکیا،ملک تیمورمسعودنہ صرف اعلی تعلیم یافتہ،بلکہ انتہائی ملنساراوربااخلاق شخصیت کے مالک ہیں،اور عوام کے دکھ سکھ میںبلاتفریق شرکت کرکے اورلوگو ںکے مسائل پرخصوصی توجہ دے کرجوحلقہ بھرمیںا پنی سیاسی ساکھ مضبوط کی ہے،میںاس سے متا ثر ہو کرملک تیمورمسعوداکبرکے ساتھ شامل ہورہاہوں ،دریںاثناء ملک تیمورمسعوداکبرنے یونین کونسل لب ٹھٹھومیںسابقہ چیئرمین حاجی ملک محمداعظم مرحوم کے صاحبزادے سے بھی رابطے مکمل کرلیئے ہیں،اوربہت جلدلب ٹھٹھوکے مقام پردیگردوست احباب کے ہمراہ ایک سیاسی میٹنگ کاانعقادعمل میںلایاجائے گا۔