ڈاکٹر کا کارنامہ ‘ لاعلاج قرار مریض کا آپریشن کر کے معذوری سے بچا لیا 


وہاڑی(کرائم رپورٹر )وہاڑی ہسپتال کے ڈاکٹرز کا انسان دوست کارنامہ لاہور اور ملتان کے ڈاکٹرز کی طرف سے لاعلاج قرار دے دیئے گئے مریض کا آپریشن کرکے زندگی بھر کی  معذوری سے بچا لیا۔ موضع سرگانہ میلسی کے رہائشی بشیراحمد کا بازو کام کے دوران آرامشین میں آگیا جس سے اس کے بازو کی نبض(مین آرٹری اورمسلز)کٹ گئیں اور دائیں ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ لواحقین میلسی، وہاڑی ،لاہور اور ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں گئے لیکن کسی سرجن نے آرٹری اور مسلز جوڑ کرخون کی سپلائی بحال کرنے کی حامی نہ بھری تو سٹی ہسپتال وہاڑی کے معروف آرتھوپیڈک سینئر سرجن ڈاکٹر محمدعلی نے اپنی ٹیم ڈاکٹر عبیدالرحمان ناہرا ،ڈاکٹر سجاد احمد اور اسسٹنٹ مہر انعام الحق کے ہمراہ 4 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور کٹی ہوئی آرٹری اور مسلز کو جوڑ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...