جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے، سینئر ڈاکٹرز مریضوں کو چیک نہیں کرتے۔ جونیئر اور ناتجربہ کار ڈاکٹرز مریضوں کو بغیر چیک کئے۔ طبیعت کے متعلق پوچھ کر دوائی لکھ دیتے ہیں‘ مریضوں اور ان کے لواحقین نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔