ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان کی ضلعی سینئر نائب صدر ماریہ علی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ڈیلی میل کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے کئے کی معافی عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے جس نے ملک وقوم کو دنیا بھر میں بدنام کیا ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ن لیگ اتحادی جماعتوں کے شانہ بشانہ اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے حقیقی معنوں میں کوشاں ہے لیکن افسوس کہ پی ٹی آئی ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو مزید بدحالی میں لے جانا چاہتی ہے ۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کا معافی نامہ عمران خان کے منہ پر طمانچہ: ماریہ علی
Dec 13, 2022