وہاڑی کے چوکوں اور شاہراؤں پر بڑے سائن بورڈ نصب‘ حادثے کا خدشہ 


وہاڑی(نامہ نگار) انتظامیہ کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت بااثر افراد نے لاری اڈا شہر اور گردونواح کی اہم شاہراہوں اور چوک میں بڑے بڑے سائن  بورڈ لگا دئیے ، سائن بورڈ سے قیمتی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ  ہے چند ماہ قبل طوفانی آندھی سے ملتان روڑ پر ایک سائن بورڈ گرنے سے کار تباہ ہوگئی تھی  سابق ڈپٹی کمشنر نے تمام غیر قانونی سائن بورڈ اتروا دئیے تھے اب پھر بااثر مافیا نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے  راتوں رات  بڑے بڑے سائن بورڈ لگا دئیے ہیں جس پر شہریوں قاسم،احمد،محمود،تنویر،عبید  و دیگر نے   ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن