پنجاب بھر میں بچوں کی پیدائش کے اندراج بارے خصوصی مہم شروع


ملتان‘ لودھراں (خبرنگار خصوصی‘ نامہ نگار)  لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بچوں کے پیدائش کے اندراج بارے مہم شروع کر دی ہے یہ مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی شہری 7 سال تک کی عمر کے بچوں کا اندراج 20 دسمبر تک کراسکیں گے اس سلسلے میں گزشتہ روز آگاہی کے لئے لوکل گورنمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر مسرت بی بی کی سربراہی میں واک کی گئی جس میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریز وافس عملہ و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسرت بی بی کا کہنا تھا شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں مہم کے بعد لیٹ اندراج کی صورت میں جرمانہ سے بچنے کے لئے بچوں کا اندراج کروائیں۔لودھراں میں بھی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی قیادت میں واک کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن