ملتان ( وقائع نگار خصوصی) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن غلام صغیر شاہد کے ہمراہ نشتر ٹو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں افسران نے وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ اور آئی ڈی پیز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان سے اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کے پہلے فیز میں 500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال میں نیورو ٹراما سینٹر‘ گائنی یونٹ اور آرتھوپیڈک سمیت ڈاکٹرز اور نرسوں کے رہائشی بلاک، کیفے ٹیریا اور سرائے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کا اس موقع پر کہنا تھا۔ اگلے سال مارچ میں آؤٹ ڈور سروسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔
نشتر ٹو میں مارچ میں میں آؤٹ ڈور سروسز شروع ہو جائیگی : پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف
Dec 13, 2022