ملتان(نیوز رپورٹر)ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے زیراہتمام پہلی تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی ۔مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر کامرن تھے۔ ڈاکٹر کامران نے کہا کہ مین پر موجود ہر مظاہر ریاضی کے تابع ہے، جو واحد زبان ہے جسے ہم بیان کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں بنی نوع انسان کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کسی بھی نقطہ نظر میں ریاضی کو شامل کرنا چاہیے ۔ ڈاکٹر قمر رباب نے کہا کہ ریاضی صرف کتابوں تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہماری زندگی کے ہر پہلو میں موجود ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، آلودگی سے نمٹنا، وبائی امراض پر قابو پانا، سمندروں کی پائیداری، قدرتی آفات سے بچنا اور انسانوں سے پیدا ہونے والی آفات سب مساوات کے تابع ہیں۔ پائیدار مستقبل کے لیے ریاضی پر اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد مستقبل کے پائیدار علوم میں ریاضی کے اطلاق اور استعمال کو تلاش کرنا ہے۔ کانفرنس میں امریکا سے ڈاکٹر عبیگل تھامسن ، برازیل سے ڈاکٹر سٹیفینلا بوٹا، جرمنی سے ڈاکٹر وول مارک ، ملائشیا سیڈاکٹر نورما الیاس برطانیہ سے کامران سومرو،ڈاکٹر تنویرتابش بیروت لیبان سے معادون مرتعدا، جنوبی کوریا سے ڈاکٹر قاضی مھمد ثاقب ترکی سے ڈاکٹر عائشہ ،ہنگری سے ڈاکٹر گلویا اپنے ریسرچ پیپر پیش کریں گے ۔