امریکی سائنسدان فیوژن ری ایکشن کے تجربے میں لامحدود، صفر کاربن خالص توانائی کے حصول میں کامیاب 

Dec 13, 2022

واشنگٹن  (اے پی پی) امریکی سائنسدانوں نے  پہلی بار ہائیڈروجن  پلازما  فیوژن ری ایکشن میں  لامحدود، صفر کاربن خالص توانائی  کے حصول میں پیش رفت  حاصل کر لی۔ طبیعیات دانوں نے 1950 کی دہائی سے سورج کو طاقت دینے والے فیوژن ری ایکشن کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن کوئی بھی گروپ اس ردعمل سے زیادہ توانائی پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا تاہم  کیلی فورنیا میں فیڈرل لارنس لیورمور نیشنل لیبارٹری میں نیٹ انرجی گین /ٹارگٹ گین کے ایک حالیہ تجربے کے ابتدائی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ یہ عمل فوسل فیولز اور روایتی جوہری توانائی کا اعلی اور شفاف ترین متبادل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں