ہائی کورٹ کاسیم نالہ متاثرین کو واجب الادا رقم21 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو حکم دیا ہے کہ وہ 6 سال سے سے سیم نالہ کے ڈیڑھ سو متاثرین مالکان اراضی کو انکی  واجب الادا رقم21 دسمبر تک ادا کر دیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عدالت ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے معاملات کو نمٹانے کی یقین دہانی کرادی۔ گزشتہ روز عدالتی حکم پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ خود عدالت میں پیش ہو گئے ۔ اس سے قبل عدالت عالیہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست گزار اعجازعلی خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ سرکار نے سیم نالہ کی تعمیر کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کی زمین قبضہ میں لی تھی۔ تاہم اب 6 سال گزر جانے کے باوجود رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی جب کمشنر یا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے آفس سے رجوع کریں تو درخواست گزاروں کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...