ملتان( نمائندہ خصوصی ) ایم ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں 196 غیر قانونی ہاوسنگ کالونیوں اور سب ڈویژنوں کیخلاف کارروائی کے بعد ایم ڈی اے کے ارباب اختیار نے رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات سمیت رہاشی گھروں اور کوٹھیوں میں دفاتر اور تعلیمی ادارے ، اکیڈمیاں قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اس سلسلے میں شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے کالونیوں آفیسرز کالونی ، شمس آباد کالونی، شاہ رکن عالم کالونی میں قائم وسیع وعریض رہاشی کوٹھیوں کا کمرشل استمال کرنے والے مالکان کی لسٹ تیار کر لی ہے جن کے خلاف مرحلہ وار کاروائی کی جائے گی اور ایسے افراد جنھیں اپنی رہاشی عمارتوں کو کمرشل کرانے کی پیشکش کی گئی تھی اوران افراد نے کوئی سنجیدگی اختیار نہیں کی رہاشی یونٹس سیل کر دیے جائیں گے، جو کمرشل فیس کی وصولی کے بعد ہی ڈی سیل ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں مذکورہ کالونیوں میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت عمارت کی گرائی بھی کی جاسکتی ہے ۔