حکومت جننگ سیکٹر کے مسائل حل کرے، پی سی جی اے

Dec 13, 2022

  ملتان(وقائع نگار خصوصی)  پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ماہ سے سیڈ کمپنیوں و زرعی سائنسدانوں کے اشتراک سے کاٹن بحالی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ حکومت جننگ سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں اضافہ ہو اور معیشت مثبت سمت میں گامزن ہو سکے ۔ چیئرمین پی سی جی اے چوہدری وحید ارشد کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں جننگ انڈسٹری پر لاگو فکسڈ چارجز کے متعلق وفاقی وزیر کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانی  پر بھی گفتگو  ہوئی۔اس کے علاوہ بنولہ و تیل پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی اور اس کو ریجنل و بورڈ لیول پر حل کروانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں وائس چیئرمین رانا وسیم حنیف، احسن جاوید، نند لال، ڈاکٹر لیلارام، شاہد حنیف، احمد علی، محمد انور، چوہدری خالد بشیر،مظہر شعیب خان، سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم، امان اللہ قریشی، ملک طلعت سہیل، راؤ صدر الدین، حاجی محمد عاشق رحمانی، میاں جاوید طارق، شیخ عاصم سعید، زید علی خان، حافظ عبدالطیف اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سینیئر وائس چیئرمین عبدالمہیمن خان، مکیش کمار، ڈاکٹر جسومل، مہیش کمار، سونو مل، انیل کمار، ڈینی دیونانی، احسان الحق، ناریش کمار، ثاقب سعید، سریش کمار اور ونود کمار کیولانی نے شرکت کی۔

مزیدخبریں