خدمت دین عظیم سعادت، توفیق الہی کے بغیر ممکن نہیں: علامہ ادریس قادری

Dec 13, 2022

ملتان ( سماجی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت دین ایک عظیم سعادت ہے مگر یہ سعادت توفیق الہی کے بغیر ممکن نہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے جس بندے کیلئے خیر منتخب فرماتا ہے اسے خدمت دین کیلئے چن لیتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں فروغ عشق رسول اورغلبہ دین حق کی بحالی کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کررہے ہیں۔مصطفوی معاشرے کے قیام سے ہی موجودہ کرپٹ اورفرسودہ نظام سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر قاری ریاست علی چدھڑ، پروفیسر جاویداختر زواری، شبیر نواز کھیڑا،سعیداحمد بخاری،مخدوم شہباز ہاشمی،مفتی عبدالمجید فیضی،علامہ خواجہ عاشق حسین سعیدی،احمد قریشی،چوہدری جاوید بندیشہ،ارشدقادری،ملک شبیر ہمڑ،،سفیان مصطفوی،شیر خان طاہر،رفیق نورانی،نورحسین قادری،ملک یونس،احسان سعیدی،ملک شہزادہمڑ،اعجاز حسین صابری،انجینئر شکیل،علامہ اسلم چشتی،علامہ حسنین نواز سیالوی،علامہ طالب قادری کے علاوہ کارکنان و عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ 

مزیدخبریں