میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پالیسی، سٹریٹیجی، مارکیٹ ریفارمز اور رسک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پالیسی، سٹریٹیجی، مارکیٹ ریفارمز اور رسک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی خرم مشتاق نے کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کمیٹی میں مختلف کیسز پیش کئے۔ کمیٹی نے ساہیوال سرکل میں ایک نئی سب ڈویژن کے قیام، 132KVمظفرگڑھ گرڈاسٹیشن میں چوتھی پاور ٹرانسفارمر بے (Bay)، لودہراں IIکو بجلی فراہم کرنے کے لئے نئی132KVٹرانسمیشن لائن کے تخمینہ سمیت دیگر کیسز منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دئیے۔

ای پیپر دی نیشن