علماء اورمسؤلیت


٭علامہ عبدالرحمن جوزی رحمۃ اللہ علیہ رقم طراز ہیں کہ نامور طابعی حضرت ابوحازم مکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ہمعصر عالم دین ابن شہاب زہر ی کے نام اس مضمون کا خط لکھا :
بسم اللہ الرحمن الرحیم،اما بعد! اے زہری ، اب تم بہت عمر رسید ہ ہوگئے ہو، یہ عمر کا ایک ایسا مرحلہ ہے کہ جو بھی تمہیں دیکھے گا وہ دعا کریگااللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔اللہ تبارک وتعالیٰ میری اورتمہاری مغفرت فرمائے تم اللہ تعالیٰ کی بے انتہاء نعمتوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہو، اللہ نے تمہیں عمر دراز سے نوازااپنے دین کے فہم اوراپنی کتاب کے علم سے بہرہ ور کیا اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کے ذریعے سے تمہیں آزمائے گا تم پر اپنی نعمتوں کی بارش فرمائے گا اورپھر ان نعمتوں پر تمہارے شکر کو ملاحظہ کیا جائیگا:’’اگر تو شکر کرو گے تو میں تمہیں اوردوں گا اوراگر نہ شکری کرو گے تو میرا عذاب سخت ہے‘‘۔ (ابراہیم۔ ۷)  ذراسوچھو تو سہی! جب تم قیامت کے دن رب ذوالجلال کی بارگاہ میں حاضر ہوگے تو وہ قادر مطلق تم سے اپنی نعمتوں کے متعلق پوچھے گا کہ تم نے انہیں کیسے استعمال کیا؟جو دلیل اس نے عطا فرمائی اس کے متعلق استفسار کریگا کہ اس میں کس کس طرح فیصلہ کیا؟اس گمان میں ہرگز نہ رہنا کہ اللہ اس دن تمہارا عذر قبول کریگا، تمہارا یہ کہنا کافی نہیں ہوگا کہ میں عالم ہوں تم نے لوگوں سے علمی مخاصمہ کیا تو اپنے زوربیان سے غالب رہے تمہیں جو سمجھ بوجھ عطاکی گئی ، جو فہم فراست ملی اسے استعمال کرتے ہوئے بتائو کہ کیا اللہ کا یہ فرمان علماء کے متعلق نہیں ہے؟ ’’اور یاد کرو جب اللہ نے عہد لیا ان سے جنہیں کتاب عطا ہوئی کہ تم ضرور اسے لوگوں سے بیان کردینا اورنہ چھپا نہ توانھوںنے اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا اور اسکے بدلے تھوڑے سے دام حاصل کرلیے ،سویہ کتنی بُری خریداری ہے‘‘۔(آل عمران۔۱۸۷)
اے ابن شہاب زہری!اللہ تمہارا بھلاکرے یہ بہت بڑاگناہ ہے کہ تم ظالموں کیساتھ بیٹھتے ہو جب وہ بلاتے ہیں تو انکے پاس چلے جاتے ہو وہ تحائف دیتے ہیں تو قبول کرلیتے ہو حالانکہ وہ تحفے کسی صورت میں قبول کرنے کے قابل نہیں ہوتے، ظالموں نے تمہیں ایسی چکی بنالیا ہے جسکے گردان کی باطل خواہشات گھومتی ہیں ، تمہیں ایسا زینہ اورپُل بنالیا ہے جسکے ذریعے وہ ظلم وگمراہی کی طرف بڑھتے ہیں وہ تمہارے ذریعے علماء کیخلاف شکوک وشبہات کا شکار ہوتے ہیں اورجاہلوں کے دلوں کو ہانکتے ہیں تم اب تک نہ تو انکے خاص وزراء کی صف میں شامل ہوسکے اور نہ ہی خاص ہم نشین بن سکے، پس تم نے تو ان کی دنیا کو سنوار دیا اورعوام وخواص کو ان جاہلوں کے گردجمع کردیا ، انھوںنے تمہارے لیے جو کچھ کیا وہ اس سے کتنا کم ہے جو انھوںنے بربادکردیا ہے۔ اللہ تم پر رحم فرمائے اپنی فکر کرو تمہیں تو اس ذات کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے تمہیں علم دین کی دولت سے نوازااوراپنی کتا ب کا علم دیا۔(عیون الحکایات)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...