سرائے مغل(نامہ نگار)پر اسرار بیماری سے نابینا باپ کے پانچ بچے اندھے پن کا شکار۔حکیموں اور ڈاکٹروں سے علاج کروا کروا کر باپ اپنی ساری جائداد گنوا بیٹھا مگر باپ اور بچوں کی دنیا میں اجالا نہ ہو سکا۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ،وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ، مخیرحضرات، ڈاکٹروں اور انسانی حقوق کے اداروںسے مدد کی اپیل۔بچوں کی لاعلاج بیماری پر رو رو کر بد نصیب باپ بھی اپنی بینائی کھو بیٹھا،ماں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبوراور کسی مسیحا کی منتظر ہیںتفصیلات کے مطابق نواحی گاوں میگہ کی ایک مسجد کے امام مولوی محمد علی کاپورا خاندان آنکھوں کی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہو کر اپنی آنکھوں کی بینائی کھو کر اندھا ہو چکا ہے۔گزشتہ روز وہ اپنے بال بچوں اور بیوی سمیت پریس کلب سرائے مغل کے دفترپہنچا اور اس نے خدا اور رسول کے واسطے دیکر مدد کی اپیل کی ۔ خاندان کے سربراہ مولوی محمد علی نے صحافیوں کورو رو کر بتایا کہ اسکے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں جو پیدا ہوتے وقت بالکل تندرست اور انکی آنکھوں کی بینائی صحیح ہوتی ہے مگر بعد میں آہستہ آہستہ پر اسرار بیماری سے انکی آنکھوں کی بینائی مکمل ختم ہو جاتی ہے۔