شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکیوں سے حکومت خوفزدہ نہیںہے نواز شریف نے ملک کو موٹروے ایٹمی قوت بنایا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سی پیک جیسا اہم منصوبہ لیکر آئے جس سے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہونا تھا مگر عمران خان نے چار سال میں سی پیک جیسے اہم منصوبو ں کو ختم کرکے پاکستان کے تمام دوست ممالک کے ساتھ دوستی کو ختم کیا پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کا ویژن ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن ہے ملک میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و میگا پراجیکٹس کی تکمیل کا کریڈٹ نواز لیگ کے سر ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کیا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سمیت غیر ملکی سطح پر وطن عزیز کی اہمیت میں اضافہ اور وقار کو بلند کیا۔
عمران خان کی دھمکیوں سے حکومت خوفزدہ نہیں: عمران اعجاز ڈوگر
Dec 13, 2022