شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمدعثمان انور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اپنی اقامت گاہ پر پارٹی رہنمائوں میاں اعجاز احمد، میاں رفاقت علی،محمد حسیب انصاری کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان انور نے کہاکہ پاکستان انشاء اللہ قیامت تک قائم ودائم رہے گا اس کے اندرونی وبیرونی دشمن خاک میںمل جائیں گے پاکستان کو کمزور اور تقسیم کرنیکی ہر سازش ناکام ہوگی نواز لیگ کی قیادت خوشحال،روشن اور مضبوط پاکستان کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے ۔