سید والا : جعلی زرعی ادویات و سپرے کی بھرمار‘انتظامیہ خاموش


سید والا (نامہ نگار) سید والا میں جعلی زرعی ادویات و سپرے کی بھرمار،دولت کے پجاری لوگ جعلی ادویات وسپرے بیچ کر زمینداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔تفصیل کے مطابق سید والاضلع ننکانہ صاحب اورگردونواح کے دیہاتوں میں مختلف ناموں سے زرعی ادویات کی دکانیں قائم ہیں ان میں اکثر دکانیں غیر رجسٹرڈ اور بلالائسنس کام کر رہی ہیں جہاں پر روزانہ زمینداروں کو اصل دوائی و سپرے دکھا کر جعلی دوائی وسپرے دے کر لوٹا جا رہا ہے۔مقامی زمینداروں نے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام اور صوبائی وزیر محکمہ زراعت سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...