شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن میاں زاہد صدیق کی سالگرہ کا کیک حلقہ پی پی 140 کے امیدوار کنورعمران سعید کی اقامت گاہ پر کاٹا گیااس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدرمیاںافضال حیدر، شیخ زین ندیم،پیرسکندر شاہ،ذوالفقارعلی بھٹو سمیت کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن میاںزاہدصدیق نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ کارکن کی عزت وتکریم کو اولیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ آج 22کروڑعوام عمران خان کیساتھ چٹا ن کی طرح کھڑے ہیں کنورعمران سعید کی رہائشگاہ پر انکے اعزازمیں تقریب سے انکے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اوروہ پارٹی کے لئے پہلے سے زیادہ متحرک ہوکرکام کریںگے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم میںجو شعور بیدار کیا ہے اس سے پہلے کوئی بھی پارٹی رہنما نہیںکرسکا ۔
میاں زاہد صدیق کی سالگرہ کا کیک کنورعمران کی اقامت گاہ پر کاٹا
Dec 13, 2022