لاہور(کامرس رپورٹر ) معروف صنعتکار ایس ایم منیر ایک قد آور شخصیت تھے جنہوں نے کامیابیوں کی بہت سی داستانیں رقم کیں۔ کاروباری برادری اور انسانیت کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ایس ایم منیر کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ کام کو ترجیح دی۔بطور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیئرمین ٹی ڈیپ انہوں نے بہت سے سنگ میل عبور اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، نائب صدر عدنان خالد بٹ و دیگر نے لاہور چیمبر میں ایس ایم منیر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں محمد اشرف، شیخ محمد آصف، الیاس ایم چودھری، میاں مصباح الرحمن ،شاہد حسن شیخ، محمد علی میاں، شہزاد علی ملک،میاں طارق مصباح، سابق سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل اور میاں زاہد جاوید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
ایس ایم منیر کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے:کاشف انور
Dec 13, 2022