دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال 

Dec 13, 2022

لاہور( این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار100 کیوسک اور اخرج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 8 ہزار 800کیوسک اور اخراج 8 ہزار800کیوسک، خیرآباد پل آمد16 ہزار100کیوسک، اخراج 16 ہزار100کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8ہزار500کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 5 ہزار 100کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 46 ہزار 400کیوسک اور اخراج  41ہز ار400 کیوسک، چشمہ43 ہزار 300کیوسک اورا خراج 43ہز ار کیوسک، تونسہ آمد 45  ہزار 400 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 700کیوسک رہا۔ ،گدو آمد38ہزار800کیوسک اور اخراج32ہزار800کیوسک، سکھر آمد 32ہزارکیوسک اور اخراج 13ہزار800کیوسک ،کوٹری آمد14ہزار100کیوسک اور اخراج 3ہزارکیوسک،تریموں آمد5ہزار 800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند آمد4ہزار 100کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1497.52 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.079 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح  1126.55فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.970 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح640.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

مزیدخبریں