عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ملک میں بھی کمی کی جائے:نصراللہ مغل   

لاہور ( این این آئی) صدر قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل نے بین الاقوامی مارکیٹ میںتیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں71سے 75ڈالر فی بیرل آنے کے بعد ملک میں تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرول سستا کرنے کی بجائے پٹرولیم لیوی پر50روپے فی لیٹر تک پٹرولیم لیوی چارجز وصول کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کو جواز بناء کر وقتاً فوقتاً بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔اب جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر اس لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے فی لیٹر38روپے سے زائد کمی کی جائے اور اسی تناسب سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ۔مہنگی بجلی سے اشیاء مہنگی اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک پاکستان اشیاء کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں جس کے باعث ملک میں تجارتی خسارہ میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہورہی ہے اس لیے حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائے اور بجلی کی قیمتوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے فوری طور پر کمی کرکے صنعتی شعبہ اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...