لاہور( این این آئی)ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)کے چیئرپرسن محمد مامون جعفر تارڑ اور ایم جی جے ڈبلیو آٹوموبائل پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او ژانگ جیانمن نے ایک سٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو کہ پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی ترقی اور آٹو موٹیو پروفیشنل ٹریننگ میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔ ژانگ جیانمن نے کہا کہ ایم جی پلانٹ مکمل ہو چکا ہے اور اس نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ پیداواری اہلیت حاصل کر لی ہے اور جلد ہی باضابطہ پیداوار میں داخل ہو جائے گا جس کیلئے بڑی تعداد میں ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیوٹا کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر پہنچنے اور عملے کی بھرتی میں بروقت تعاون حاصل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا جو پلانٹ کی بعد میں بڑے پیمانے پر پیداوار کیلئے افرادی قوت کی ایک اہم بنیاد رکھتا ہے۔
ایم جی جے ڈبلیو آٹوموبائل کا مقامی صنعت کے فروغ کیلئے ٹیوٹا کیساتھ معاہدہ
Dec 13, 2022