صدر یو ایم کا او آئی سی کے رکن ممالک کیلئے 114 وظائف کا اعلان

Dec 13, 2022

لاہور (کامرس رپورٹر ) حسین براہیم طحہٰ سیکریٹری جنرل آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) کے دورہ پاکستان پر ایک خصوصی ملاقات میں صدر یو ایم ٹی/ آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن  کے رکن ممالک کیلئے 114 سکالرشپس کا اعلان کیا۔ یو ایم ٹی کی طرف سے د یے جانے والے یہ وظائف او آئی سی سکالرشپ پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل OIC عسکر مسینوف، (OIC) میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخاور پروفیسر سجاد قمر بھی موجود تھے۔و ظا ئف کی مد میں طلباء کیلئے تعلیمی اخراجات، رہنمائی اور مشاورتی خدمات شامل ہونگی۔ اسکالرشپس بزنس، انجینئرنگ، سائنس اور ہیومینٹیز میں انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ دونوں پروگرامز کیلئے دستیاب ہونگی۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے مسلم ممالک میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے  آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (OIC) کے سیکریٹری  جنرل کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ وظائف OIC کے رکن ممالک نوجوانوں کی تعلیم اور استعداد کار میں اضافے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ تحقیق پر مبنی اعلیٰ تعلیم ہی مسلم ممالک کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی واحد کنجی ہے۔ ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی نے ہمیشہ تحقیق اور معیاری تعلیم کے ذریعے سیکھنے والوں کو بہترین لیڈرز بنانے کیلئے پوری دنیا سے طلباء اور اساتذہ کا خیر مقدم کیا ہے۔  پاکستان اپنے مسلم ممالک بھائیوں کے ساتھ تمام تر مشکلات کے باوجود کھڑا رہے گا۔ حسین براہیم طحہٰ سیکریٹری جنرل آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (OIC)نے ابراہیم حسن مراد کے نظریے کی تعریف کرتے ہوئے یوایم ٹی کو پاکستان میں نجی یو نیورسٹیز میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد پیش کی۔ سیکٹری جنرل نے یو ایم ٹی کی تعلیمی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ OIC ممبران ممالک کے طلبائ￿  کومعیاری تعلیم تک رسائی کے لئے دیے جانے والے وظائف قابل تشہیر ہیں کیونکہ ایسے مواقوں سے ہی عالمی معیشت میں نئی جہتیں پیدا ہو سکیں گئی۔ جناب حسین براہیم طحہٰ کا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کی جانب سے دیے جانے والے اسکالر شپس OIC کے رکن ممالک اور باقی دنیا کے درمیان تعلیمی گیپ کو دور کرنے میں بھی مدد فراہم کریگا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یو ایم ٹی اگلے سال اعلیٰ مسلم سائنسدانوں کے اجتماع کی میزبانی کریگا  جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمان سائنسدانوں کے درمیان تعاون اور خیالات کے ذریعے مسلم ممالک کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرناہوگا۔ملاقات کے اختتام پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے جناب حسین براہیم طحہٰ سیکریٹری جنرل آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (OIC)کو سوینئر بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں