لاڑکانہ(نامہ نگار)انٹرکالجیٹ واسکولز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شہید بینظر بھٹو گرلز کیڈٹ لاڑکانہ نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا۔ 100 میٹر ریس میں گرلز کیڈٹ کالج کی بصیرت اور صائقہ نے پہلی و دوسری جبکہ گلوبل کالج لاڑکانہ کی سمیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 200 میٹر ریس میں گرلز کیڈٹ کالج کی خوشبو اور عرفا نے پہلی و دوسری جبکہ گلوبل کالج کی سدرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔400 میٹر ریس میں گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی فائقا اور عکاشا نے پہلی و دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مدیجی کی روشن نے تیسری پوشیشن حاصل کی۔ 4×100 میٹر ریلے ریس میں گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی بصیرت ،عظمہ عشال اور صائقہ پر مشتمل ٹیم نے پہلی، گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج مدیجی کی روشن سوہانا، کومل اور طیبہ نے دوسری جبکہ او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی تصویر اقرا، اریحہ اور عمارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔شاٹ پٹ میں گرلس کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی کونین سجاد اور علما نظیر نے پہلی و دوسری جبکہ او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی اقرا تھیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسکس تھرو میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی سادیا ستار اور مہنور نے پہلی و دوسری جبکہاو پی ایف پبلک اسکول اقرا تھیم نیتیسری پوزیشن حاصل کی۔ او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلس کالج مدیجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی پرنسپل برگیڈیئر عثمان رفیع نے وائس پرنسپل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ عظمت زھرا، ایجوکیشن بورڈ لاڑکانہ کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمّد رمضان جمالی ،پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر کے ہمراہ انعامات تقسیم کیئے ۔