ملتان (سپورٹس ڈیسک)کینیا سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپک چیمپئن ڈیوڈ روڈیشا طیارے کے حادثے میں کرشماتی طور پر بال بال بچ گئے۔800 میٹر ریس کیسابق ڈبل اولمپک چیمپئن اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ روڈیشا ایک چھوٹے طیارے سے مشرقی کینیا میں مسائی اولمپکس میں شرکت کے بعد دیگر 5 افراد کے ساتھ واپسی کا سفر کررہے تھے۔ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بس کچھ افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈیوڈ روڈیشا کو کمر میں تکلیف کا سامنا ہوا۔