نیشنل سیونگ کے زیراہتمام 40ہزار کے پریمیم انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی

Dec 13, 2022


ملتان(وقائع نگا ر خصوصی  ) نیشنل سیونگز ملتان ریجن کے زیر اہتمام  40 ہزار مالیت کے  پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین ڈراء   کمیٹی محمود جاوید بھٹی نے  کہا  ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کرنی چاہے۔ تاکہ وہ  بچت کرنے  کے ساتھ ساتھ انعامی بانڈز خرید کر ا نعامات سے مستفید ہو سکیں  ۔ ریجنل ڈائریکٹر ارسلان اسلم ملک نے کہا کہ  قومی بچت کی سکیموں کے ذریعے عوام الناس کو بچت کرنی چاہے تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکے قومی بچت کی ہر سکیم منافع بخش ہے اورشہری  سرمایہ کاری کر سکتاہے۔  تقریب میں چیف منیجر سٹیٹ بینک جاوید اقبال مارتھ نے  پریمیم انعامی بانڈز کے انعامات کی تفصیل بتائی  تقریب میں مہمان خصوصی عالمگیر خان،سید افتخار علی شاہ، نوید اقبال، محمد انورڈائریکٹر زونل انسپکشن اینڈ آڈٹ آفس نیشنل سیونگز ملتان  نیشنل سیونگز انتظامیہ کی طرف سے ملک سجا د حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر) اور مرز ا شہر یار عباس نے شرکت کی-

مزیدخبریں