ملتان (خبر نگار خصوصی)کپا س کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ وقت کی اہم ضرورت بنتی جا رہی ہے یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور یہ ٹیکنالوجی کپاس کی مشینی چنائی کے لئے بھی نہایت موزوں ہے۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ میں کپاس گندم کی کٹائی کے بعد لگائی جاتی ہے۔
کپا س کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ وقت کی ضرورت‘ڈاکٹر زاہد
Dec 13, 2022