افریقی ملک زمبیا میں سڑک کنارے 27افراد کی نعشیں برآمد

 زیمبیا(آئی این پی)جنوبی افریقی ملک زیمبیا میں ایک سڑک کے کنارے 27افراد کی نعشیں برآمد ہوئی جن کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے ،  زیمبین پولیس کا کہنا تھا کہ دارالخلافہ کے قریبی علاقے میں ایک زرعی اراضی میں سڑک کنارے 27افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
 جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ایتھوپیائی شہری ہیں،پولیس کے مطابق نعشوں کے قریب انتھائی تشویشناک حالت میں ایک زندہ شخص بھی موجود تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ تمام ہلاک شدگان مرد ہیں اور ان کی عمر 20سے 38سال کی درمیان ہے، شبہ ہے کہ تمام افراد کی موت بھوک اور کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...