لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے محکمہ ایکسائز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر ایک کمپنی تمام قانونی تقاضے پورے کرے تو محکمہ اسے لائسنس دینے سے انکار نہیں کر سکتا ہے۔ محکمے کے مطابق کمپنی کے ڈائریکٹر سلمان شہباز اشتہاری ہو چکے ہیں۔ رمضان شوگر ملز کے مطابق کمپنی معاملات سلمان شہباز کے ذاتی کیسوں سے الگ ہیں، کمپنی کے کسی ایک ڈائریکٹر کے کردار کی بنیاد لائسنس جاری نہ کرنا انصاف کے خلاف ہے۔ رمضان شوگر ملز کے مطابق نیب نے بھی کمپنی کی بندش کے حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا۔
رمضان شوگر ملز‘ محکمہ قانونی تقاضے پورے کرنے والی کمپنی کو لائسنس سے انکار نہیں کر سکتا‘ عدالت
Dec 13, 2022