حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام‘ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں مجرمانہ غفلت برتی: عمر سرفراز

Dec 13, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا اقتدار میں ہر لمحہ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کے افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن شہباز زرداری حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے ساتھ تعلق کی حساسیت کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت خارجہ پالیسی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ کھلنڈرا وزیر خارجہ بلاول قوم کے پیسے پر بیرون ممالک عیاشیاں کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب افغان بارڈر پر 7 شہری شہید، 6 شدید زخمی ہو چکے۔

مزیدخبریں