منچن آباد (نامہ نگار) موضع شاکی میں زیر تعمیر کنوئیں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے چھ افراد مٹی تلے دب گئے۔ ریسکیو کے دوران 28 سالہ کاشف کو مردہ حالت میں جبکہ دیگر 5 افراد جن میں فلک شیر، علی، شان افضل، لطیف شامل ہیں کو زندہ نکال لیا گیا۔ آپریشن میں ریسکیو اہلکار اور اہل دیہہ نے حصہ لیا۔
منچن آباد: کھدائی کے دوران 6 افراد مٹی تلے دب گئے‘ ایک جاں بحق
Dec 13, 2022