جھنگ، سپورٹس گالامیں مختلف  مقابلے، طلبہ نے ٹیبلوز پیش کئے 


جھنگ (نامہ نگار)نجی کالج کے زیر اہتمام 30 واں سپورٹس گالا مثالی غزالین سکول کینال روڈ میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ثناءاللہ ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ حیدر علی نانگا، فیاض شریف ملک ،پروفیسر نوشین نواز پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس، ڈاکٹر نعیم رفیق میڈیکل سپیشلسٹ، طاہر عباس ریسکیو 1122, مس صائمہ تبسم ڈپٹی رجسٹرار یونیورسٹی آف جھنگ و دیگرنے شرکت کی۔ سپورٹس گالا میں بچوں نے رسہ کشی، نشانہ بازی، 3 ٹنگی ریس، 100 میٹر ریس، بیک ریس سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لیا جبکہ طلباءو طالبات نے رنگ برنگے ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر طاہر فاروق ساجد نے کہا کہ سپورٹس گالا کا مقصد بچوں کو ذہنی و جسمانی تفریح کا موقع فراہم کرنا، ان سب کو آپس میں قریب لانا اور سکول میں صحت مندانہ اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...