انٹی کرپشن ڈیرہ بدعنوانیوں کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے: حبیب عرفانی 

Dec 13, 2022


منڈا چوک (نامہ نگار) ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن احمد حبیب عرفانی نے کہا ہے کہ ریجن ڈیرہ غازی خان میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ضلع مظفرگڑھ میں اب تک گیارہ ریونیو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور جیل بھجوادیا گیا۔ ضلع کونسل مظفرگڑھ میں میگا کرپشن کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ جن کی سماعت کی وہ خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اس کیس میں ملوث ضلع کونسل مظفرگڑھ کے تمام ایکسئین ، آڈٹ آفیسرز، چیف آفیسرز ، سب انجینئرز کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں