کراچی(اے پی پی)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ(پی ایم ای ایکس ) میں گذشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 15.732بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 15,898رہی۔ پی ایم ای ایکس سے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.231بلین روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 3.459بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.741بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.873بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.377بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت817.715ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت483.499ملین روپے رہی۔ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت318.174ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 289.566ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 128.794ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 6.865ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 6.226ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 21لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19.310ملین روپے رہی۔