محبان شہرگورڈن کالج کی پرائیویٹائزیشن نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔نجکاری غریب متوسط طبقے کے قابل ذہین طلباکیساتھ دشمنی ہیں۔گورڈن کالج پنڈی کی تاریخی درسگاہ ہے جس نے عام متوسط طبقے کے قابل ذہین بچوں کو مناسب فیس میں معیاری تعلیم دے کر مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں مقام دلوایا۔ مہنگائی کے اس دور میں جہاں تعلیم کو بزنس انڈسٹری بنا دیا گیاوہاں گورڈن کالج گلگت بلتستان سمیت پورے پوٹھوار کے متوسط طبقے کے ذہین قابل طلبہ مناسب فیس میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔کالج کی پرائیویٹائزیشن نجکاری کے خلاف جاری تحریک میں بھرپور کرادر اداکریں گے۔نجکاری ایشو میں خاموش رہنے والوں کو شہری معاف نہیں کریں گے۔ہم نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک بھوک ہڑتالی کیمپ اور سپریم کورٹ میں شہریوں کی طرف سے اپنا کردار ادا کریں گے۔(ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی،03335129464)