گیس لوڈشیڈنگ سے طلبہ سمیت مزدور طبقہ پریشان 

Dec 13, 2022


شہدادپور (نامہ نگار)سردی کے آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ۔گھروں میں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔کھانا پکانے میں خواتین کو پریشانی کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں بے تاحاشہ اضافہ ہوگیا۔گیس نہ آنے کی وجہ سے طالب علم ، مزدور اور گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا اٹھنا پڑ رہا ہے۔ شہری گل نواز مرزا نے بتایاکہ پورے دن گیس نہیں آتی کھانا باہر سے منگوا کر کھانا پڑتا ہے۔اسکول جانے والے بچوں کو ناشتہ کے بغیر اسکول بھیجنا پڑتا ہے جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ شہری صابر نربان نے بتایا کہ ایک تو گیس نہیں آرہی دوسری جانب بند میٹر کے بھی بھاری بل جرمانہ کے ساتھ بھیج کر صارفین گیس کوہراساں کیا جارہا ہے۔آفیس میں درخواست بھی دی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔انھوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہدادپور میں گیس کی بندش کا نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں