اسپتال انتظامیہ کی نااہلی ،9 سالہ بچی آکسیجن نہ ملنے پر انتقال کر گئی 

Dec 13, 2022


محراب پور (نامہ نگار)معصوم بچی محکمہ صحت سندھ کی نا اہلی کی بھینٹ چڑھ گئی، ادویات اور آکسیجن نہ ملنے سے بیٹی تڑپ تڑپ کر انتقال کرگئی، والدین، مورو اسپتال میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل عملے کی عدم توجہ ادویات اور آکسیجن کی سہولیات نے ملنے پر گاؤں لالو ماچھی کی اسپتال میں علاج کیلئے لائی 9 سالہ ماہنور بنت اسفند ماچھی تڑپ تڑپ کر انتقال کرگئی، بیٹی کی موت پرماںروتے روتے ڈاکٹروں اور محکمے کو بد دعائیں دیتی رہیں ، بچی کے والد اسفند ماچھی کے مطابق بیٹی مورو اسپتال انتظامیہ، محکمہ صحت کی نا اہلی، ادویات، آکسیجن نہ ملنے سے مر ی ہے جس کا حکومت سندھ، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں۔

مزیدخبریں