قلعہ دیدارسنگھ:رْورل ہیلتھ سنٹر سہولیات سے محروم،ادویات،آکسیجن سلنڈر ختم

Dec 13, 2022


قلعہ دیدارسنگھ(حسیب آصف پندھیر سے) ڈیرھ لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل رْورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے،چند سستی ادویات تو ہسپتال سے مل رہی ہیں لیکن مہنگی ادویات جو غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں،ادویات کا فقدان،آکسیجن سلنڈر،سرنج ختم،ایکسرے میں تین ماہ سے بند،ڈینٹل سرجن 6 ماہ کی چھٹی پر چلا گیا مزید ایک سال کی چھٹی اپلائی کردی ہے،جس سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔روڈ تعمیر ہونے کی وجہ سے گرد وغبار میں اضافے سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ،آکسیجن سلنڈر نہ ہونے سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے،مریض سرنج تک باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ سروے کے دوران شہریوں نے بتایاکہ رورل ہیلتھ سنٹر جونیجو دور میں تعمیر ہوا مگرآبادی میں اضافے کے باوجود سہولیات میں اضافہ نہیں کیا گیا،پچھلے ادوار میں تعینات رہنے والے سرجن ڈاکٹرزقابل محنتی اور درد دل رکھنے والے انسان تھے جو ایسی صورتحال میں سہولیات کا فقدان پیدا نہیں ہونے دیتے تھے مگرڈاکٹروں کی ہسپتال میں غیر موجودگی کی وجہ سے ہسپتال ویران ہے ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔جس وجہ سے شہریوں کا سرکاری ہسپتال سے آہستہ آہستہ اعتماد ختم ہورہا ہے۔تا چلا جارہا ہے۔شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال میں بنیادی سہولتوں کیساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی سو فیصد حاضری بھی یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں