عمران خان افراتفری پھیلانے کی بجائے فوری اسمبلیاں توڑیں:خرم دستگیر 

Dec 13, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانے کی بجائے فوری اسمبلیاں توڑیں انکے کہنے پر کوئی بھی صوبہ اسمبلی نہیں توڑے گا۔تحریک انصاف کے عوام دشمن پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔عمرانی ٹولہ نے چار سال اپنی نالائقی اور نااہلی سے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔قوم کو مہنگائی اور بیروزگاری کے تحفے دینے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ گذشتہ روز یونین کونسل 1تحصیل روڈ پر لیگی رہنما رانا اعجاز کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالے گی،مسلم لیگ ن و اتحادی حکومت کسی بھی دبا میں آئے بغیر اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔عوام کو سستی بجلی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین عمر جاوید بٹ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر ودیگر بھی موجود تھے۔ملک میں نئے گرڈ اسٹیشن اور بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔موجودہ حکومت کے اقدامات سے آنیوالے وقت میں پاکستان ایک بار پھر روشن اور خوشحال ہوجائیگا۔ ۔

مزیدخبریں