عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو  یقینی بناسکتے ہیں: فضل حسین ورک 

Dec 13, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری فضل حسین ورک نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکرہم حقیقی تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر چودھری شکیل عطاء اللہ ورک نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ملاقات کرکے سپیڈو بس کے روٹ کی شیخوپورہ تک منظوری کی جو درخواست کی تھی اس پرعمل کرتے ہوئے شیخوپورہ کے عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر سپیڈو بس کے روٹ کو قلعہ ستارشاہ سے بڑھا کر شیخوپورہ تک کردیا ہے جس سے شیخوپورہ کے عوام میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر چودھری شکیل عطاء اللہ ور ک اورانکی ٹیم کے بے حد مشکور وممنو ن ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری عبدالمجید ورک سمیت دیگربھی ہمرا ہ تھے چودھری فضل حسین ورک نے کہاکہ خدمت کی سیاست سے انسان کی کامیابیوںمیں دن بدن اضافہ ہوتا ہے سپیڈو بس سے عوام کو سفر کی معیاری اور سستی سہولیات میسر آئیں گی ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ماضی کے دور حکومت کے دوران بھی عوامی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور الحمد اللہ اس بار میں چند ماہ کے دوران ایسے ایسے منصوبہ جات پر دن رات ایک کیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیںملتی۔

مزیدخبریں