شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی صدر و ممتاز مذہبی سکالر حافظ محمدقسیم شیخوپوری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں غربت وافلاس اوربے روزگاری وہوشربامہنگائی کی بڑی وجہ سودی نظام ہے جس نے ملکی معیشت کوبری طرح جکڑ رکھاہے اس لئے انسدادسودکیلئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پرمکمل عملدرآمداور معاشی ترقی وخوشحالی کیلئے سودکایکسرخاتمہ ناگزیرہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب میں منعقدہ درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا کہ سودی نظام اللہ تعالیٰ اوراسکے رسول ? سے کھلی جنگ ہے اور ملکی معیشت کی تباہی وابتری کابھی موجب ہے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں سب سے بڑی روکاو ٹ سودی نظام کی لعنت ہے سودی نظام نے ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دیا کیونکہ وفاقی بجٹ میں دفاعی بجٹ سے بھی کہیں زیادہ رقم سودی قرضوں کی ادائیگی پرخرچ ہوتی ہے اورسودکی وجہ سے نہ صرف غربت،مہنگائی وبے روزگاری اورملک پرسودی قرضہ میں روزبروزاضافہ ہورہاہے بلکہ وطن عزیزمیں غربت کی لکیرکے نیچے زندگی بسرکرنے والے افرادمیں دن بدن خاطرخواہ اضافہ ہوتاجارہاہے اس لئے سودی نظام کی لعنت کایکسرخاتمہ انتہائی ناگزیرہوچکاہے۔
سودی نظام نے ملکی معیشت کوبری طرح جکڑ رکھاہے:قسیم شیخوپوری
Dec 13, 2022