شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری لیاقت علی گجر نے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما چودھری شاہد گجر کو چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دینے کے علاوہ انہیںپھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری لیاقت علی گجر نے کہاکہ چودھری شاہد گجر نظریاتی اور کارکن دوست رہنما ہیں جنہوںنے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کارکنوںکو متحرک بنانے کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جو ذمہ داری ان کو سونپی گئی ہے وہ اس پر مکمل طور پر پورا اتریںگے اور عوام کو گورنمنٹ ریٹ پر اشیا ء ضروریہ اور خوردنی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کریںگے چودھری لیاقت علی گجر نے کہاکہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا عہدہ ایک عرصہ سے خالی تھا جس کی وجہ سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نام کی کوئی چیز نہ تھی مگر جیسے ہی چودھری شاہد گجر اس عہدہ پر نامزد ہوئے ہیں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونیوالی سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد بھی شروع ہوگیا ہے جو احسن اقدامات ہے ۔