شیخوپورہ:بچوں کی پیدائش  کے اندراج کی مہم جاری

Dec 13, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر بچوں کی پیدائش کے اندراج کی مہم جاری یونین کونسل 63 میں انچارج رائے احسان قیادت میں ڈور ٹوڈور آگاہی مہم بھی جاری ہے پیدائش کے اندراج کی مہم کے دوران 7 سال تک کی عمر کے بچوں کا فری اندراج کیا جائے گا اور یہ مہم 10دسمبر سے شروع ہوئی جو 20دسمبر تک جاری رہے گی ڈورٹو ڈور مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے یونین کونسل 63 کے انچارج رائے احسا ن نے بتایا کہ والدین مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری اپنے بچوں کا مقامی یونین کونسل میں اندراج کروائیںخصوصی آگاہی مہم بچوں کے قانونی اور معاشرتی تحفظ کی ضمانت میں معاون ثابت ہوگی۔انہوںنے بتایا کہ بطور پاکستانی شہری شناخت کے لیے بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ بنانے انتہائی ضروری ہے برتھ سرٹیفکیٹ بچوں کی ولدیت کا ثبوت، ب فارم اور حصول پاسپورٹ میں بھی کارآمد ہے شہری اپنی قریبی یونین کونسلز میں بچوں کا مفت اندراج یقینی بنائیں تاکہ مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

مزیدخبریں