پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ کی شدید مذمت کرتے ہیں: انجمن تاجران شیخوپورہ 

Dec 13, 2022


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے رہنماؤں نے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے تحفظ اور دفاع کے حوالے سے پوری قوم اور پاک فوج کا عزم نہایت پختہ اور غیرمتزلزل ہے پاک فوج کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنا اور گھٹیا الزامات لگانا ناقابل برداشت اور انتہائی قابل مذمت ہیں پاک فوج انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار قومی ادارہ ہے جسے مسلسل بدنام کیا جارہاہے،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمیدنے کہا کہ پاک فوج کے خلاف منفی باتیں کرنے اور من گھڑت الزامات لگانے والوں کامکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ اوران الزامات کی مکمل انکوائری کی جائے تاکہ اس منفی اور گھٹیا مہم جوئی کے پس پرد چھپے مقاصد سب کے سامنے آسکیں، انہوں نے سپریم کورٹ اور مقتدر قومی اداروں سے اپیل کی کہ جو بھی اعلیٰ اداروں اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے اْس کے خلاف قانون و آئین کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے پاکستانی قوم ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے اور غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو مستر د کرتی ہے اورملکی سلامتی اور مفادات کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں