پی ٹی آئی نے پنجاب‘ کے پی کے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کئے: حسن سردار


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و کنوینئر پی پی 136میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وسائل سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کئے، عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تو یہ شوق بھی پورا کرکے دیکھ لیں عوام انکے چار سالہ دور اقتدار کی بدترین کارکردگی نہیں بھولے، ضمنی الیکشن کی چند سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے الیکشن میں کلین سویپ کی باتیں کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔،اپنے ایک بیان میں میجر حسن سردار نے کہا کہ پاکستان ایک مقروض ملک ہے الیکشن پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن یکساں مواقع ملنے چاہئیں نواز لیگ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بار بار اقتدار سے ہٹا یا گیا مگر انہوں نے کبھی انتقام لینے کی بات نہیں کی نہ کسی کو استحصال کا نشانہ بنایابلکہ ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات کی اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو فروغ دے کر جمہوریت کو تقویت دی، انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں معیشت کا جنازہ نکالنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں عمران خان کا جبر قوم نہیں بھولی۔

ای پیپر دی نیشن