سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر ضمانتوں کا ہوجانا کہاں کا انصاف:اخترڈار

Dec 13, 2022


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈارنے کہا ہے کہ سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر ضمانتوں کا ہوجانا گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری ہو جانا کہاں کا انصاف ہے ایسے طرز عمل سے تاثر ملتا ہے کہ پاکستان میں عدل و انصاف ربڑ کی ناک کے مترادف ہے جسے با وقت ضرورت جدھر مرضی موڑ لیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے پاکستان کو چراگاہ سمجھ رکھا ہے جب دل چاہا چارا کھایا اور بیرون ملک نکل گئے جب امپائر ساتھ ہو تو پاکستان کے خزانہ کو نوچنے لگ گئے جب امپائر ساتھ نہ ہوتو ملک سے بھاگ جائے اختر ڈار نے کہاکہ قوم کو ایسے طرز عمل کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے سیاستدانوں کا انتخابات میں احتساب کرنا ہو گا۔ تاکہ ملکی معیشت سے گھنائونا کھلواڑ بندہو سکے یہ باتیں انہوں نے مختلف وفود سے ملنے کے مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

مزیدخبریں