اسلام آباد: پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 26 ملین پاؤنڈز دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی مالی امداد کر رہا ہے۔
F is for Floods & #ClimateChange: ???????? is helping ???????? #BuildBackBetter from devastating floods through:
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 12, 2022
1.Humanitarian assistance of £26.5m
2.Facilitating access to climate investment
3.Supporting transition to a climate resilient economy @sherryrehman @ndmapk#AtoZofPK 6/26 pic.twitter.com/37fRxitozF
ٹوئٹر پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 26 اعشاریہ 5ملین پاؤنڈز مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ امداد فراہمی کا مقصد موسمیاتی سرمایہ کاری تک رسائی آسان بنانا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان سیلاب سے پیدا ہونے والے حالات سے جلد از جلد نکل آئے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کے اعتراف میں، برطانیہ نے پیر کو ملک کو ‘ہائی رسک تھرڈ ورلڈ ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کا خط شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو یہ خوشخبری خود سنائی جس پر پاکستانی سیاستدانوں نے برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔