انگلینڈ کی ٹیم آؤٹ اسٹینڈنگ کرکٹ کھیل رہی ہے، شاہد آفریدی

Dec 13, 2022 | 23:05

ویب ڈیسک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آؤٹ اسٹینڈنگ کرکٹ کھیل رہی ہے، ان کے کوچ کی اپروچ بہت جارحانہ ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں معاہدے کی تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی پچز کا مسئلہ نہیں، فرق صرف رنز بنانے کے طریقہ کار کا ہے، انہیں وکٹوں پر ڈومیسٹک میچز کے بھی رزلٹ آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف آؤٹ اسٹیڈنگ کرکٹ کھیل رہی ہے، انگلینڈ اور پاکستان میں فنشنگ کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹوں کا مسئلہ نہیں کیسے بنانی ہیں، یہ اصل فرق ہے انہی وکٹوں پر ڈومیسٹک کے میچز بھی نتیجہ خیز ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ انگلینڈ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیل رہی ہے، انگلینڈ کا کپتان تگڑا ہے، فیصلے زبردست لیتا ہے۔

مزیدخبریں